سکردو، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
محفل مسالمہ میں معروف شاعر ذیشان مہدی، عارف سحاب، میر اسلم حسین سحر، سینئر صحافی و منقبت خواں محمد حسین آزاد سمیت دیگر ممتاز شعراء و ثنا خوانوں نے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
معروف شاعر اہلبیت عارف سحاب کلام پیش کرتے ہوئے
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
نظامت کے فرائض صحافی محمد علی انجم نے انجام دیئے
محمد حسین آزاد کلام پیش کرتے ہوئے
شاعر میر اسلم حسین سحر کلام پیش کر رہے ہیں
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
شاعر ذیشان مہدی کلام پیش کرتے ہوئے
معروف منقبت خواں اجمل غازی
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مسالمہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کاروان آل یاسین کے زیرِ اہتمام سکردو کے مقامی ہوٹل میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے محفلِ مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں بلتستان کے نامور شعراء، نعت خوان، منقبت خوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ محفل مسالمہ میں معروف شاعر ذیشان مہدی، عارف سحاب، میر اسلم حسین سحر، سینئر صحافی و منقبت خواں محمد حسین آزاد سمیت دیگر ممتاز شعراء و ثنا خوانوں نے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اپنے کلام کے ذریعے اسلام کی بقاء اور آبیاری کے لیے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر کاروان آل یاسین کے ایم ڈی حاجی یاور کربلائی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ نظامت کے فرائض معروف صحافی محمد علی انجم نے انجام دیے۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلام اللہ علیہا کی کلام پیش
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔