قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
کل بروز 22 نومبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 13 قومی وصوبائی حلقوں میں سیکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ 2792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
عثمان انور نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد، شرپسند، ملک دشمن عناصر کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے، ضمنی انتخابات کے لیے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے لیے
پڑھیں:
ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے وزیرِاعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ پر ضمنی انتخابات کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ نے حلقہ PP-116 میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جبکہ انہوں نے ڈی آر او کے جاری کردہ نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
ڈی آر او نے ہدایت کی ہے کہ رانا ثنا اللہ جرمانہ ادا کر کے اس کی رسید الیکشن کمیشن کے متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں، بصورتِ دیگر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے افواجِ پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی اور 23 نومبر کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ضمنی انتخابات، فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
الیکشن کمیشن کے مطابق فوجی اہلکار دوم اور سوم درجے کے رسپانڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ انہیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات بھی دیے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر بروقت کارروائی کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعینات افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن جرمانہ رانا ثنا اللہ