بنوں، امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کا لیویز پوسٹ پر حملہ، پوسٹ انچارج شہید
قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے، ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او کے مطابق سرغنہ فقیر محمد قتل کے 15مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے۔