لاہور:(نیوزڈیسک) اسکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے، جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے۔

جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔پنجاب کے سرکاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا صبح کی شفٹ کے اسکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ بعد دوپہر کی شفٹ کے اسکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔

اسی طرح، پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے مطابق، اسکول 23 دسمبر 2025 سے بند ہوں گے اور تعطیلات 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکول یکساں شیڈول کے مطابق 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

یہ شیڈول پورے صوبے میں نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، ایک ہی ٹائم لائن کے مطابق کام کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق بجے تک

پڑھیں:

شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت