کراچی: بدر کمرشل فیز 5 میں خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل فیز فائیو میں خاتون کی موت کیسے واقع ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھ سکی۔
وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا خاتون کی مشکوک موت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔
انہوں نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق واقعہ مشکوک ہے اور قتل کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، ہر زاویے سے مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
لڑکی کے والد نے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا، پولیس کو بتایا بیٹی داماد کے رشتہ داروں کے گھر عارضی طور پر مقیم تھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات اور تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی تھی، ہلاکت کے وقت وہ اپنے شوہر کے رشتہ دار کے گھر بدر کمرشل میں گھومنے کے لیے رہائش پذیر تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر اس وقت کوٹری میں اپنی ٹریننگ کے سلسلے میں موجود تھا، والد بھی محکمہ پولیس سے وابستہ ہیں اور تھانہ ایئرپورٹ میں تعینات ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کے رشتہ دار نے ہی والد کو فون کرکے واقعے سے آگاہ کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون کی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔