این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا، شہر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ہری پور:
ہری پور میں حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے آج الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شہر میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص کھلے عام اسلحہ لے کر نہیں گھوم سکتا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔
ڈی سی ہری پور نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
ان کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
الیکشن ڈیوٹی کی نگرانی کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں، جبکہ ڈی سی نے عوام سے پولیس، انتظامیہ اور الیکشن عملے سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔
این اے 18 ہری پور کی خالی نشست عمر ایوب کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، اور اب یہاں آج ضمنی انتخاب کا دنگل سج چکا ہے۔
نشست کے لیے آج ہونے والا کانٹے دار مقابلہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہرناز ایوب (عمر ایوب کی اہلیہ) اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے درمیان متوقع ہے۔
ہری پور کا این اے 18 حلقہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے، جبکہ ووٹنگ کے لیے 602 پولنگ اسٹیشن اور 1900 سے زائد پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے 40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 100 کو حساس قرار دیا ہے۔
حلقے میں 7 لاکھ 53 ہزار 954 رجسٹرڈ ووٹر آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جس کے لیے پولیس اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہری پور
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔