عالمی تبلیغی اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
رائے ونڈ ( این این آئی )رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع آج (اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا ،اختتامی دعا سے قبل مولانا عبدالرحمان آف بمبئی کارکنان کو خصوصی ہدایات دیں گے جبکہ اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم ہی کروائیں گے۔دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے ،شرکائے اجتماع کی سہولت کے لئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کائونٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے ۔شرکاء اجتما ع کی سہولت کے لئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جہاں زائرین کو تمام ٹرینوں کی معلومات اور کھانا فراہم کیا جائیگا ،جبکہ اجتما ع میں شریک ہونے والے کارکنان اندرون ،بیرون ملک دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :