data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک سے غربت ، ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کرسکتا ہے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والا جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں رائج فرسودہ ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ نے سیفی ہاؤس میں اجتماع عام کے جائزہ کے لییمنعقد ہونے والے ذمہ داران و ارکان جماعت کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 21,22،23 نومبرکو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے تیاریو ں کا جائزہ لیا گیا۔ طے کیاگیا کہ ٹنڈوادم سے اجتماع عام میں عوام کی بھرپور شرکت کے لئے بقیہ ایام میں بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے گی۔ شہر میں مزید پوسٹر لگانے جائیں گے جبکہ اہم شاہراہوں پر بینر آویزاں کیئے جائیں گے۔ ہینڈبلز تقسیم کیئے جائیں گے۔ شہر یوں سے ملاقات اور رابطوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ سید عریف اللہ سیفی نے ارکان وذمہ دارن کو ہدایت کی کہ وہ مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی اجتماع میں ٹنڈوآدم سے عوام کی بھرپور شرکت کے لیئے رابطوں کو بھرپور ، موثر اور تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سایہ تلے منعقد ہونے والا جماعت کا اجتماع عام مظلوموں کی آواز بنے گا اور نوجوانوں کے لیئے امید کے چراغ روشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین شرکت کرکے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مینار پاکستان

پڑھیں:

مہنگائی و مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، جاوید قصوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عام آدمی روز مرہ کے بنیادی اخراجات بھی برداشت نہیں کر پا رہا۔ حالیہ سرکاری اعداد و شمار اور رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ ملکی صورتِ حال حکومت وقت کے تمام تر دعووں سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔ خوردنی اشیائے خورونوش، بجلی و ایندھن اور روزگار کے مواقع کی کمی نے متوسط طبقے اور غریب خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ فوری بنیادوں پر مؤثرریلیف پیکیج تیار کیا جائے جس میں آٹا، چینی، گیس اور بجلی کی سبسڈی، ہنگامی غذائی اسکیم اور عام لوگوں کے لیے نوکریاں پیدا کرنے کے منصوبے شامل ہوں۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے غریب گھرانوں کو مالی طور پر تباہ کر دیا ہے،فوری طور پر مخصوص کم قیمت خوردنی پیکجز، چھوٹے تاجروں کو قرضے اور کسانوں کیلیے امدادی اقدامات متعارف کرائے جائیں تاکہ سپلائی چین بحال ہو اور قیمتیں کنٹرول ہوں۔ ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور گورننس کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔حکمرانوں کی مفاد پرستانہ پالیسیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔جب تک ڈرائنگ روم کی سیاست ہوتی رہے گی ملک و قوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوںگے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مفاد میں عملی جدوجہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام پاکستان کے مایوس عوام کے لئے امید کی کرن ثابت ہو گا۔ ہم نظام کو بدلنے کا نعرے لگاتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فرسودہ نظام اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اس کے متبادل کے طور پر اسلامی طرز زندگی کو اختیار کرکے مشکلات کا ازالہ ممکن ہے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسلامی نظام ہی ملک سے غربت کا خاتمہ کرسکتا ہے، جماعت اسلامی
  • لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتما ع عام لیاقت بلوچ مینار پاکستان میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • مہنگائی و مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، جاوید قصوری
  • اب کی بار عوام ووٹ ڈالیں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے محمدی گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
  • جماعتِ اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ، لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس
  • اجتماع عام ملت کی بیداری کا عزم
  • اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر