شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بھارت سے آنے والی سکھ یاتری خاتون سربجیت کور اور اسکا شوہر ناصر حسین منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ مگر دونوں کا کو سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سربجیت کور (نور) واپس جانے والے سکھ یاتریوں کے جتھہ میں شامل نہ تھی۔ یاد رہے بھارتی خاتون بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی تھی۔ جالندھر کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر فاروق آباد کے نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔ نومسلم  خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخوپورہ کی عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروادیا۔ اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کا شوہر ناصر حسین بھی شادی شدہ اور تین بچے ہیں، اس کا تعلق شیخوپورہ کے گاؤں داس سے بتایا جاتا اور زمیندارہ کرتا ہے۔ وکیل احمد حسن پاشا نے بتایا کہ میں نے کلمہ پڑھوا کر بھارتی خاتون کو مسلمان کیا۔ اپنے بیان میں خاتون نے کہا مجھے اغواء یا زبردستی نہیں کی جا رہی۔ اپنی مرضی سے پاکستان آئی اور نکاح کر رہی ہوں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارتی خاتون

پڑھیں:

نوجوان خاتون مداح کے تعریف کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل

پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔

 حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔

مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔

جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔

شاہد آفریدی کا یہ جملہ نہ صرف محفل میں موجود لوگوں کو ہنسا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زیرِ بحث رہا۔

        View this post on Instagram                      

ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے اپنے اپنے انداز میں ردِعمل دیا۔

کچھ نے لڑکی کی تعریف کو ’حد سے زیادہ جذباتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی گفتگو مناسب نہیں تھی۔

ایک صارف نے لکھا ’لوگ خود کو کیوں شرمندہ کرتے ہیں؟ اپنے باپ کی عمر کے بندے کی ایسی تعریف؟ عجیب‘۔

ایک اور نے کہا ’آفریدی نے ایک باوقار شوہر اور باپ کی طرح جواب دیا۔ لڑکی کو اپنے الفاظ میں احتیاط رکھنی چاہیے تھی‘۔

 

دوسری جانب بہت سے صارفین نے لڑکی کا دفاع بھی کیا اور اسے صرف ایک ’فین مومنٹ‘ قرار دیا۔

ایک نے کہا ’یار، کچھ نہیں تھا اس میں۔ وہ صرف اپنے ہیرو کو دیکھ کر خوش ہوگئی تھی‘۔

ایک خاتون صارف نے لکھا ’کیوٹ! میں تو حیران ہوں کہ لوگ اس پر بھی نیگیٹو کیوں ہو رہے ہیں۔ آفریدی نے تو ہمیشہ کی طرح بہت مہذب انداز میں جواب دیا‘۔

 

کچھ صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ آفریدی مزید ہلکے پھلکے انداز میں جواب دے سکتے تھے تاکہ لڑکی اتنی شرمندہ نہ ہوتی۔

 

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نہ صرف ایک عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ہیں بلکہ پانچ بیٹیوں کے باپ اور حال ہی میں نانا بننے کی خوشی بھی منا چکے ہیں۔

اُن کی دو بڑی بیٹیوں کے ہاں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سےآئی سکھ خاتون یاتری کی پاکستانی شہری سے شادی
  • سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری
  • پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی
  • بھارت سے آئی خاتون کا واپسی سے انکار، اسلام قبول کرکے پاکستانی شخص سے شادی کرلی
  • شادی شدہ خاتون سے آن لائن تعلق کا کیس، خاتون بری جبکہ مرد کو جیل کی سزا
  • پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر تیار
  • لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
  • نوجوان خاتون مداح کے تعریف کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل
  • جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟