Daily Mumtaz:
2025-11-15@19:57:11 GMT

بھارت میں موموز کا اسٹال جس کی کمائی نے سب کو چونکا دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

بھارت میں موموز کا اسٹال جس کی کمائی نے سب کو چونکا دیا

بھارت میں انسٹاگرام کے ایک تخلیق کار نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی—موضوع ہے ایک عام سا موموز اسٹال جس کی ماہانہ کمائی مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے تک پہنچتی ہے۔
کیسی پریرا نامی کانٹینٹ کریئیٹر بینگلورو کے اس مشہور اسٹال پر گئے، وہاں کچھ وقت کام کیا اور پورا تجربہ ریکارڈ کرکے شیئر کر دیا۔ ویڈیو میں وہ گاہکوں کو خود موموز سرو کرتے دکھائی دیے۔
ان کے مطابق اسٹال کے پہلے ہی گھنٹے میں وہ 118 پلیٹیں فروخت کر چکے تھے۔ کچھ دیر کے مختصر وقفے کے بعد جب وہ واپس آئے تو ان کے انتظار میں مزید گاہک لائن بنا کر کھڑے تھے۔
یہ موموز اسٹال شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلتا ہے، اور ایک پلیٹ کی قیمت 110 بھارتی روپے ہے۔ کیسی پریرا کے مطابق اس دن اسٹال نے تقریباً 950 پلیٹیں بیچیں، یعنی مجموعی فروخت 1 لاکھ 4 ہزار 500 بھارتی روپے رہی—جو پاکستانی روپے میں ساڑھے 3 لاکھ سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔
انہوں نے اندازہ لگایا کہ اگر روزانہ کی فروخت یہی رہے تو اسٹال کی ماہانہ آمدنی تقریباً 31 لاکھ 35 ہزار بھارتی روپے (یعنی تقریباً 1 کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے کمنٹس میں اس اندازے کو مبالغہ آمیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اخراجات نکالنے کے بعد اصل منافع اتنا زیادہ نہیں ہو سکتا۔
پھر بھی، یہ ویڈیو اس بات کی مثال ضرور بن گئی ہے کہ بھارت جیسے بڑے شہروں میں ایک چھوٹا سا فوڈ اسٹال بھی غیر معمولی کمائی کرسکتا ہے—اگر ذائقہ اچھا ہو اور گاہکوں کی لائنیں لگی رہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کیلیے ٹینڈر طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔

صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال
  • ٹرمپ سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر غور کر رہے ہیں
  • پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، ممکنہ نام بھی سامنے آ گئے
  • پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کیلیے ٹینڈر طلب
  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کیلئے بڈز طلب
  • تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع
  • پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ء میں نمائش کے لیے ڈالر اینڈ مارک انڈسٹریز کے اسٹال کا ایک منظر
  • چینی کی زائد قیمت فروخت پر صوبوں میں جرمانے اور گرفتاریاں، وزارت فوڈ سیکورٹی کی سینیٹ میں رپورٹ