تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ،فزیکل ٹکٹس 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے،تین ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے،جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے، فائنل کے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے،فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس 400 روپے میں دستیاب ہوں گے،پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دستیاب ہوں گے کے ٹکٹس
پڑھیں:
ایرانی دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران، شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے دارالحکومت تہران کو اس وقت تاریخ کے بدترین پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بارشوں میں نمایاں کمی اور شدید خشک سالی کے باعث شہر کے آبی ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز سے پانی کی راشننگ (منصوبہ بند تقسیم) شروع کرنے جا رہی ہے، تاکہ دستیاب ذخائر کو زیادہ دیر تک برقرار رکھا جا سکے۔
صدر پرشکیان نے مزید کہا کہ اگر راشننگ کے دوران بھی بارشیں نہ ہوئیں تو حکومت کو تہران شہر کو جزوی طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ دستیاب پانی محض دو ہفتوں کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں بارشوں میں 40 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ بعض صوبوں میں پانی کی کمی 50 سے 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق ایران کے کئی علاقے اس وقت بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے اثرات نہ صرف زرعی شعبے بلکہ گھریلو پانی کی فراہمی پر بھی پڑ رہے ہیں۔ حکومت نے شہریوں سے پانی کے ضیاع سے گریز اور محتاط استعمال کی اپیل کی ہے۔