سیاحت کے شوقین پاکستانی کم بجٹ میں کون کون سے خوبصورت ممالک کی سیر کرسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سیر و سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کے لیے کم خرچ میں دنیا دیکھنے کے وسیع موقع موجود ہیں، ان میں چند اہم اور قابلِ ذکر ممالک شامل ہیں جو نہ صرف ثقافتی لحاظ سے دلچسپ ہیں بلکہ ویزا کے لحاظ سے بھی نسبتاً آسان آپشن فراہم کرتے ہیں۔
ایرانپاکستانی مسافروں کے لیے سب سے سستا اور قریبی ملک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں رہائش، کھانا، اور آمدورفت کے اخراجات بہت کم ہیں۔ ایران کی تاریخی مساجد، بازار، اور پرانی تہذیب سے تعلق رکھنے والی عمارات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
یومیہ اخراجات عموماً 25 سے 40 امریکی ڈالر (تقریباً 7,000 سے 11,000 پاکستانی روپے) کے درمیان ہوتے ہیں۔ ویزا کے لیے اگرچہ کچھ شرائط ہیں، لیکن عمومی طور پر عمل آسان ہے اور پاکستانی شہری آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
آذربائیجانیہ ملک بھی پاکستانی مسافروں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہاں کا ای ویزا نظام نہایت آسان اور کم قیمت (تقریباً 20 ڈالر) میں دستیاب ہے۔ باکو شہر اپنی جدید طرزِ تعمیر، ساحلی مناظر، اور تاریخی قلعوں کے لیے مشہور ہے۔
یہاں کے یومیہ اخراجات تقریباً 35 سے 55 امریکی ڈالر (9,000 سے 14,000 روپے) کے درمیان ہیں۔ یہ ملک ثقافت، خوراک اور قدرتی مناظر کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
سری لنکاایک اور شاندار مگر کم خرچ منزل ہے۔ پاکستانی مسافر آن لائن ای ٹی اے (Electronic Travel Authorization) کے ذریعے ویزا حاصل کر سکتے ہیں، جو عمل کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔
یہاں کے خوبصورت ساحل، ہری بھری پہاڑیاں، اور تاریخی مقامات جنوبی ایشیا میں ایک بہترین تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
سری لنکا میں یومیہ اخراجات تقریباً 30 سے 50 امریکی ڈالر (8,000 سے 13,000 روپے) ہوتے ہیں، جس سے یہ بجٹ مسافروں کے لیے موزوں انتخاب ہے۔
مالدیپبحرِ ہند میں واقع ایک دلکش جزیرہ نما ملک ہے جہاں پاکستانی شہریوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہے۔ اگرچہ کچھ پرتعیش ریزورٹس مہنگے ہیں، لیکن یہاں بجٹ دوست رہائش کے بھی کئی اختیارات دستیاب ہیں۔
نیلا سمندر، سفید ریتلے ساحل، اور پرسکون ماحول اسے آرام دہ چھٹیوں کے لیے مثالی بناتے ہیں۔ یومیہ اخراجات تقریباً 50 سے 80 امریکی ڈالر (13,000 سے 21,000 روپے) ہوتے ہیں، جبکہ ویزا آن آرائیول مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
ملیشیاپاکستانیوں کے لیے نہ صرف آسان ویزا پالیسی رکھتا ہے بلکہ یہ ایک جدید، سستا، اور متنوع ملک ہے۔ یہاں کی شہری زندگی، قدرتی مناظر، اور اسلامی ثقافت کا امتزاج پاکستانی سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔
کوالالمپور، لنکاوی، اور پینانگ جیسے مقامات سیاحت کے لحاظ سے مشہور ہیں۔ ملیشیا میں یومیہ اخراجات عموماً 35 سے 60 امریکی ڈالر (9,000 سے 16,000 روپے) کے درمیان ہوتے ہیں۔ ای ویزا آسانی سے آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نیپالایک پہاڑی ملک ہے جو اپنی فطری خوبصورتی، ہمالیہ کی بلندیوں اور بودھ خانقاہوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں رہائش اور کھانے کے اخراجات بہت کم ہیں۔
یومیہ اخراجات تقریباً 25 سے 40 امریکی ڈالر (7,000 سے 11,000 روپے) ہیں اور پاکستانیوں کے لیے یہاں کا ویزہ آن آرائیول بھی دستیاب ہے۔
تھائی لینڈاپنے ساحلوں، بازاروں اور رنگارنگ ثقافت کے باعث پاکستانی سیاحوں میں مقبول ہے۔ پاکستانیوں کے لیے ای ویزا کی سہولت ختم ہو چکی ہے۔ اب ویزا فری انٹری نہیں، بلکہ سفارتخانے سے ویزا لازمی ہے۔
اگر منصوبہ بندی اچھی ہو تو سفر کافی کم خرچ رہتا ہے۔ یومیہ اخراجات تقریباً 35 سے 55 امریکی ڈالر (9,000 سے 14,000 روپے) ہوتے ہیں۔
ویتنامجنوب مشرقی ایشیا کا ایک سستا اور خوبصورت ملک ہے۔ یہاں کا کھانا، ثقافت اور قدرتی مناظر سیاحوں کو متاثر کرتے ہیں۔
پاکستانیوں کے لیے ای ویزا کی سہولت دستیاب ہے۔ یومیہ اخراجات 30 سے 50 امریکی ڈالر (8,000 سے 13,000 روپے) کے درمیان ہیں۔
ازبکستانوسطی ایشیا کا تاریخی ملک ہے جس کے شہر جیسے سمرقند اور بخارا اسلامی ورثے کے حامل ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے ای ویزا آسانی سے آن لائن دستیاب ہے۔
یومیہ اخراجات تقریباً 30 سے 45 امریکی ڈالر (8,000 سے 12,000 روپے) کے درمیان ہیں۔
سیاحتی گروپنگ کے فوائدٹریول ایجنٹس کے مطابق ان ممالک میں سیروتفریح کے لیے اگر کوئی جانا چاہتا ہے تو سب سے بہترین آپشنز گروپس میں جانا ہوتا ہے، کیونکہ گروپنگ کی صورت میں اخراجات میں اچھی خاصی کمی ہو جاتی ہے اور ایک پیکج میں ہی ساری سہولیات بھی شامل ہوتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان ازبکستان ایران پاکستان تھائی لینڈ ٹریول ایجنٹس ٹورازم مالدیپ ملیشیا نیپال ویتنام ویزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبکستان ایران پاکستان تھائی لینڈ ٹریول ایجنٹس ٹورازم مالدیپ ملیشیا نیپال ویتنام ویزا یومیہ اخراجات تقریبا پاکستانیوں کے لیے امریکی ڈالر کے درمیان دستیاب ہے ہوتے ہیں 000 روپے ملک ہے
پڑھیں:
یومیہ ایک کپ کافی پینا دل کے لئے مفید اور مددگار،نئی تحقیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: یومیہ ایک کپ کافی پینے سے دل کی بے ترتیب دھڑکن بہتر ہوتی ہے اور اس سے ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔
طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دل کی خطرناک بے ترتیبی ’ایٹریل فبریلیشن‘ (ای ایف بی) کے مریضوں کو اکثر ڈاکٹر کیفین سے پرہیز کی ہدایت دیتے ہیں مگر نئی تحقیق پرانی سوچ کو چیلنج کر رہی ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک کپ کیفین والی کافی پینا نہ صرف محفوظ ہے بلکہ ایٹریل فبریلیشن کی واپسی کا خطرہ بھی 39 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔یعنی یومیہ کافی کا ایک کپ پینے سے ان افراد کو فائدہ مل سکتا ہے، جنہیں دل کے بے ترتیب دھڑکن کا مسئلہ درپیش ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا طویل مدتی رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائل ہے جس میں کیفین والی کافی کے اثرات کو سائنسی طور پر جانچا گیا۔تحقیق میں 200 مریضوں کو شامل کیا گیا، جو تمام دل کی بے ترتیب دھڑکن کے مسائل میں مبتلا تھے اور پہلے سے ہی کافی پینے والے تھے۔
ماہرین نے تحقیق میں شامل نصف افراد کو روزانہ کم از کم ایک کپ کیفین والی کافی پینے کی ہدایت کی جب کہ دوسرے گروپ کو مکمل طور پر کیفین سے پرہیز کرنے کا کہا گیا۔
رضاکاروں کو 6 مہینے تک نظر میں رکھا گیا، جس کے بعد نتائج نکالے گئے تو معلوم ہوا کہ یومیہ کیفین کی مقدار والی کافی پینے والے افراد میں دل کی بے ترتیب دھڑکن کا مسئلہ 39 فیصد بہتر ہوچکا تھا۔
ماہرین کے مطابق یومیہ کافی کا ایک کپ پینے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے جب کہ کافی پینے کے بعد انسان متحرک بھی ہوجاتا ہے، اس وجہ سے بھی دل کی بے ترتیب دھڑکن بہتر ہوتی ہوگی۔