پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہےجس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔ذرائع کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر کے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز ویب آر ٹی سی سےملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔محمدعثمان بشیر کو دبئی میں ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سےبھی نوازا گیا۔اس ایوارڈ کیلئے بھارت اور چین سمیت ایشیا کےدیگر ممالک سے80 درخواستیں آئی تھیں۔محمدعثمان بشیر نےکانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہےجو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سافٹ ویئر
پڑھیں:
کراچی میں معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز بھی برآمد
پولیس کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مفرور ملزم انعام کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔