مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پریس کلب میرپور میں شہدائے جموں کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شہدائے جموں و کشمیر کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈوگرہ افواج کے علاوہ ہندو جتھوں اور سکھوں نے 06 نومبر1947ء کو جموں میں مسلمانوں کا بدترین قتل عام کیا۔ اس فسطائیت پر مبنی قتل عام کا مقصد جموں میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہو گئے کیونکہ 6نومبر1947ء سے قبل جموں میں مسلمانوں کی آبادی 61 فیصد تھی جو گھٹ کر 31 فیصد رہ گئی۔

مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کا خواب بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انشااللہ مقبوضہ جموں و کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مقررین نے کہا کہ آپریشن راہ حق بنیامین مرصوص نے ایک بار پھر بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا اور کشمیری عوام کی خوہشات کے برعکس کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اہل کشمیر کے جذبہ آزادی کو دباد نہیں سکتا۔ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے جو بھارت کو ہر صورت واگزار کرنا ہو گا۔

سیمینار سے چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف کشمیر سیڈیز برطانیہ نذیر احمد قریشی، امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن، سابق صدر الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر اور معروف معالج ڈاکٹر ریاض احمد، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع میرپور بشیر احمد شگو، اشتیاق احمد شہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہدائے جموں کی قربانیاں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہرایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ کشمیر کے شہداء

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا