data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہے، مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، پاکستان یو این اصولوں کی پاس داری کو ترجیح دیتا ہے۔ اسحاق ڈار نے خطاب میں غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوسری جانب برسلز میں اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فْل سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے

پڑھیں:

سوڈان: الفاشر شہر مقتل بن گیا، آر ایس ایف کے مظالم میں مسلسل اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الفاشر شہر ایک قتل گاہ بن چکا ہے جہاں سیٹلائٹ تصاویر اور گواہوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف اجتماعی قبروں میں لاشیں دفن کر رہی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف نے اکتوبر میں الفاشر شہر پر قبضہ کیا جس کے بعد سے یہ علاقہ انسانی مصائب کا مرکزبن چکا ہے، اقوام متحدہ امدادی سربراہ کے مطابق آر ایس ایف کے حملوں میں اغوا اور جنسی تشدد شامل ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے الفاشر میں مظالم کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف نے شہریوں پر حملوں کی تردید کر کے الزام سوڈانی فوج پر ڈال دیا، اقوام متحدہ نے الفاشر تک امداد اور رسائی بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا، ایک لاکھ سے زائد لوگ الفاشر شہر چھوڑ کر قریبی شہروں اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا دورہ بیلجیئم مکمل ،برسلز سے وطن واپس روانہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ مکمل، برسلز سے وطن واپسی پر روانہ
  • برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ
  • برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کا ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت
  • پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد
  • پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا خطرناک، فیصلہ واپس لیا جائے: اسحاق ڈار
  • برسلز: اسحاق ڈار کی سیکریٹری جنرل نیٹو سے ملاقات
  • سوڈان: الفاشر شہر مقتل بن گیا، آر ایس ایف کے مظالم میں مسلسل اضافہ