پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔
The Government has revised the prices of the petroleum products following input from the Oil & Gas Regulatory Authority (OGRA) and the relevant Ministries.
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) November 15, 2025
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا، آئندہ 15 روز کیلئے یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی لٹر
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پربرقرار رکھی گئی ہے۔
حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 6روپے مہنگا
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید :