سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات جہان فانی سے کوچ کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔
خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔
خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خضر حیات
پڑھیں:
ٹنڈو جام کے دوسرے چیئرمین میرغلام اکبرتالپور انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے دوسرے چیئرمین میر غلام اکبر تالپور انتقال کر گئے نماز جناز میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت ۔ ٹنڈوجام شہر کے پہلے چیئرمین سید توفیق احمد تھے اور ان کے بعد دوسرے چیئرمین میر غلام اکبر تالپور بنے انھوں نے ٹنڈوجام سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چالیس قبل لائن ڈالوائی جو آج تک اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود چل رہی ہے میر غلام اکبر تالپور ایک مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت تھے جو کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے ان کے نماز جنازہ میں شہر بھر سے سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کے صابزادے میر شاہ محمد سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔