Jasarat News:
2025-11-23@00:33:12 GMT

ریڈ کراس کا 3ہزار ملازم فارغ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک ( انٹرنیشنل ڈیسک) ریڈ کراس انٹرنیشنل نے 2026 ء کا بجٹ 17 فی صد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا،جس سے ہزاروں ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ عالمی عطیات میں نمایاں کمی نے تنظیم کو بڑے فیصلوں پر مجبور کر دیا ہے۔ فنڈز میں کمی کے باعث 2 ہزار 900 ملازمین کی نوکریاں ختم کی جائیں گی۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے شعبے میں مالیاتی صورت حال چیلنجنگ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے 2026 کا منظور شدہ بجٹ 2.

2 ارب ڈالر تک محدود ہو گیا ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں 17 فی صد کم ہے۔ ریڈ کراس نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ کٹوتیاں ایک ایسے نازک وقت میں ہو رہی ہیں، جب دنیا بھر میں تنازعات کی تعداد اور امداد کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ صدر آئی سی آر سی میریانا سپولیارچ اِیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلح تنازعات بڑھ رہے ہیں، امدادی فنڈنگ میں بڑی کمی ہو رہی ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو برداشت کیا جا رہا ہے، جس سے ایک خطرناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا آئی سی آر سی تنازع والے علاقوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، جہاں بہت کم تنظیمیں کام کر سکتی ہیں۔ لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ فنڈز کی کمی ہمیں مشکل فیصلے کرنے پر مجبور کر رہی ہے، تاکہ ہم ان لوگوں تک ضروری انسانی امداد پہنچانا جاری رکھ سکیں جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آئی سی آر سی کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تنظیم کے 18ہزار سے زیادہ ملازم کام کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریڈ کراس رہی ہے

پڑھیں:

اہم قانون سازی، حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے  دونوں ایوانوں کے اجلاس ایک ساتھ طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان ملاقات کررہے ہیں
  • غزہ کے حوالے سے امریکی قرارداد کی حمایت شرمناک ہے، تنظیم اسلامی
  • حیدرآباد،تنظیم خادم انسانیت کے تحت بچوں کا عالمی دن منایا گیا
  • معیشت اور روزمرہ زندگی کے کام روبوٹس بدل دیں گے ، ایلون مسک
  • نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب
  • اہم قانون سازی، حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد، تنظیم اساتذہ کے تحت استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
  • قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ