چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلیے بڑے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محس نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔
پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔
Complementing the Pakistan Super League's growth, I am thrilled to announce a new Reward for Franchises in the forthcoming editions:
– Champions: $500,000
– Runners-up: $300,000
– Best Franchise contributing towards Cricket Development: $200,000
Let's take Pakistan cricket to…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 21, 2025
دوسری جانب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ملنے والی 5 لاکھ ڈالرز کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ٹیم کو ملنے والی رقم کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دوسرے متلعقہ لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے۔
اب چئیرمین پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ ڈالرز انعام پر صرف ٹیم ملکان کا ہی حق ہوا کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالرز پی ایس ایل پی سی بی
پڑھیں:
خواتین کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے پر اسلامی بینکوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو سینیٹر زرقا سہروردی نے بتایا کہ اسلامی بینکوں نے خواتین اسٹاف کیلیے عبایا لازمی کر دیا ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس پر وضاحت دے کہ بینک کس طرح یہ شرط کس طرح عاید کر سکتے ہیں؟ نمائندہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی یہ چیز نوٹ کی ہے ایسا سارے اسلامی بینکوں میں نہیں ہے البتہ کچھ میں ایسا کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اس قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بینکوں کو زبردستی عبایا پہنانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک ہدایات جاری کرے، شلوار قمیص اور دوپٹہ بہترین اسلامی لباس ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ یہ اسلامی بینکوں کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری صرف نام کی اسلامی ہے باقی سارا طریقہ کار پرانا والا ہے، اسٹیٹ بینک ہدایات جاری کرے ورنہ ایسے بینکوں کو کمیٹی میں طلب کریں گے۔