data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کے میدان کے معروف سرمایہ کار اور ارب پتی ایلون مسک نے آئندہ 20 برسوں میں انسان نما روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی بدولت دنیا میں آنے والی حیران کن تبدیلیوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایلون  مسک نے سعودی سرمایہ کاری فورم کے ایک خصوصی سیشن میں این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور سعودی وزیر برائے مواصلات انجینئر عبداللہ السواحہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ  آئندہ برسوں میں انسان نما روبوٹس دنیا کی سب سے بڑی ایجاد ثابت ہوں گے، جن میں ہر قسم کی صلاحیتیں موجود ہوں گی،  ان روبوٹس کی آمد لیبر مارکیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گی اور صنعتی و سروس سیکٹر میں بے مثال نئے مواقع پیدا کرے گی۔

مسک نے کہا کہ اس نئی ایجاد سے پیداواری صلاحیت کے تصور میں انقلاب آئے گا، معیشت مضبوط ہوگی اور غربت کے خاتمے کے امکانات بڑھ جائیں گے،  اگلے 10 سے 20 سالوں میں انسانی کام کی ضرورت صرف ایک اختیار بن جائے گی، جیسا کہ ورزش یا دیگر شوق پورے کرنا کیونکہ ذہین روبوٹس زیادہ تر پیداواری اور خدماتی کام زیادہ کارکردگی اور کم لاگت میں انجام دیں گے۔

یہ پیش گوئی دنیا بھر کے اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ماہرین کے لیے نئے چیلنجز اور مواقع کی طرف اشارہ کرتی ہے، جہاں انسانی محنت اور ٹیکنالوجی کے تعلقات نئے انداز میں طے ہوں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ