2025-05-18@15:53:33 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«ٹیلر سوئفٹ»:

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کیے گئے ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے، تب سے ان کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے۔ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا: ’’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا ’مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے‘، تب سے وہ ’ہاٹ‘ نہیں رہی؟‘‘ یاد رہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار اور اُس وقت کی نائب صدر کمیلا ہیرس کی حمایت...
    نیو انگلینڈ(نیوز ڈیسک) معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساحل کے نزدیک واقع پُرتعیش گھر کے قریب انسانی جسم کی باقیات کی دریافت نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں میں لاشیں ملنے کے بڑھتے واقعات کے بعد علاقے میں کسی سیریل کلر کی ممکنہ موجودگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ حالیہ واقعہ واچ ہل کے ایورٹ ایوینیو پر پیش آیا، جو ایک پرتعیش ساحلی علاقہ ہے اور جہاں ٹیلر سوئفٹ کی عالی شان رہائش گاہ بھی واقع ہے۔ پولیس کو یہاں ساحل پر ایک انسانی ٹانگ کی ہڈی ملی جو ٹیلر سوئفٹ کے گھر سے محض نصف میل کی دوری پر موجود تھی۔...
    ٹیک انٹرپرینیور لوسی گو پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 30 سال سے کم عمر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون بن گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف جریدے فوربس کے مطابق لوسی گوو کے اثاثوں کی کل مالیت 1.2 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی  جب کہ ایک پیشکش کے بعد ان کی سابقہ ​​کمپنی اسکیل اے آئی کی مالیت 25 بلین ڈالر تک بڑھ گئی۔ لوسی گو نے 2016 میں الیگزینڈر وانگ کے ساتھ مل کر اسکیل اے آئی کی بنیاد رکھی، سان فرانسسکو میں قائم فرم مصنوعی ذہانت کے نظام کے لیے ڈیٹا لیبلنگ میں مہارت رکھتی ہے اور امریکی حکومت اور اوپن اے آئی سمیت بڑے...
    کیلیفورنیا:امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی فونوگرافک انڈسٹری (IFPI) کی جانب سے 2024 کے لیے گلوبل ریکارڈنگ آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یہ پانچواں موقع ہے جب سوئفٹ کو یہ اعزاز ملا ہے، جو ان کے عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کی حالیہ کامیاب البم "The Tortured Poets Department” نے دنیا بھر میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ البم گلوبل البم، گلوبل ونائل البم، گلوبل اسٹریمنگ البم اور گلوبل البم سیلز کے چارٹس میں سرفہرست رہی، اور اس کی 5.6 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں، جو اسے 2024 کے گلوبل البم سیلز چارٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
۱