کراچی (نیوزڈیسک) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور مایا علی کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’خان تمہارا‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’خان تمہارا‘ کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کی جا چکی تھی لیکن فلم کی ٹیم نے اسے ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

اب فلم کی ٹیم نے ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں بلال اشرف اور مایا علی کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو جدید ترین اسلحے کا استعمال کرکے دشمنوں کو دھول چٹاتے نظر آتے ہیں۔

ٹیزر کا زیادہ تر دورانیہ بلال اشرف کی پس پردہ آواز پر مشتمل ہے، جب کہ اس دوران ان کے کردار کو برف پوش پہاڑوں میں دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو اس بار منفرد ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

فلم کے نام کے ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کی کہانی حب الوطنی پر مشتمل ہوگی اور بلال اشرف کسی خفیہ مشن پر مامور ہوں گے جب کہ اسی مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں مایا علی بھی ان کا ساتھ دیتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

فلم کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کے دیگر پروڈیوسرز میں خود بلال اشرف بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی مرکزی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں اور فلم کو ہم فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کے حوالے سے شوبز میگزین ’ورائٹی‘ نے بتایا کہ ’خان تمہارا‘ کی شوٹنگ کے لیے ہولی وڈ ایکشن فلم ڈائریکٹرز کی خدمات لی گئی تھیں، جنہوں نے پاکستان آکر ٹیم کو تربیت دی اور فلم کے ایکشن مناظر شوٹ کروائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہولی وڈ فلموں کی ٹیم 70 دن تک پاکستان میں رہی جب کہ بلال اشرف نے اپنے تمام ایکشن خود شوٹ کروائے، جس وجہ سے وہ متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خان تمہارا بلال اشرف مایا علی فلم کی فلم کے

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہوگی؟
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان