گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے منگنی کا اعلان کردیا، ساڑھے 5 لاکھ ڈالر کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:
’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟
ماہرین کے مطابق یہ رنگ وِنٹیج (Victorian Era) سے متاثرہ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔
اس میں 8 کیرٹ کا اینٹیک کُشن کٹ ڈائمنڈ جڑا ہے، جس کی F کلر اور VS1 کلیئرٹی ہے۔
یہ رنگ 18 قیراط پیلے سونے (Yellow Gold) میں ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔
مرکزی ہیرا نیڈل پوائنٹ پرانگز سے سیٹ کیا گیا ہے جبکہ کندھوں پر چھوٹے ہیروں اور نفیس نقش و نگاری نے اس کی خوبصورتی بڑھا دی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)
پاپ میوزک کی ملکہ کو پہنائی گئی انگوٹھی کتنی مہنگی ہے؟جیولری ماہرین کے مطابق اس رنگ کی ممکنہ قیمت 5 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر لگائی گئی ہے۔
دیگر ماہرین نے اس کی قیمت 2.
جیولری ماہر بینجمن خوردی پور کے مطابق:
’یہ رنگ وکٹورین دور کے نازک اور حسین ڈیزائن کی بہترین جھلک ہے۔ ہاتھ سے کی گئی نقش و نگاری اور پرانے زمانے کی کاریگری اس رنگ کو منفرد بناتی ہے۔ یہ اس سال کی سب سے خوبصورت سیلیبریٹی انگیجمنٹ رنگ ہے۔‘
سوئفٹ اور کیلسی کی ملاقات 2023 میں ہوئی اور یہ رشتہ رفتہ رفتہ مضبوط ہوتا گیا۔
سوئفٹ کو اکثر این ایف ایل کے میچز میں کیلسی کی فیملی کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ کیلسی نے بھی سوئفٹ کے عالمی ٹور میں اُن کا ساتھ دیا۔
دونوں نے اس دوران میڈیا کے دباؤ کے باوجود اپنے تعلق کو فطری لیکن خفیہ انداز میں آگے بڑھایا۔
یہ بھی پڑھیے ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت
اس سال، ٹیلر نے اپنی 12ویں میوزک البم “The Life of a Showgirl” کے ریلیز کا اعلان بھی کیا۔
فیشن ناقدین کے مطابق یہ انگوٹھی ٹیلر سوئفٹ کے رومانوی اور کلاسیکی انداز کے عین مطابق ہے اور امکان ہے کہ آنے والے برسوں میں شادی کے زیورات کے نئے رجحانات قائم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی ٹیلر سوئفٹ سوئفٹ اور کے مطابق
پڑھیں:
صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
اداکارہ صبا قمر نے سینئر صحافی کیخلاف سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے کراچی سے متعلق ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی، جس کے بعد ایک صحٓفی نے ان کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)
مذکورہ صحافی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صبا اس شخص کی ہراسانی کے باعث نجی خبر رساں ادارے؎ کے دفتر شکایت کے لیے آئی تھیں، جہاں ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔
صبا قمر نے صحافی کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے دعووں کیلئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔
سوشل میڈیا صارفین پر بڑی تعداد نے صبا قمر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’بہترین فیصلہ، ایسے لوگوں کو عدالت میں جواب دینا چاہیے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص پہلے شعیب ملک کے حوالے سے بھی بیانات دے چکا ہے‘۔