پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان قومی ایئرلائن نے کہاکہ اس معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا، معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے، یہ قدم فضائی کارگو کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے یاد دلایا کہ قومی ایئر لائن پہلے ہی برٹش ایئرویز کے ساتھ کامیاب اور مستحکم کارگو معاہدہ رکھتی ہے، جس کے تحت ہر سال تقریباً 1000 ٹن کارگو برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے، موجودہ معاہدہ بھی پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی اور عالمی فضائی رابطوں میں توسیع کا حصہ ہے۔
یہ معاہدہ دونوں ایئر لائنز کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کے فضائی کارگو شعبے کی عالمی منڈی میں موجودگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت اسلامی امور نے ستائیسویں شاہ سلمان ایوارڈ برائے حفظ و تلاوت قرآن کریم اور تفسیر کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ طلبہ و طالبات کے مقابلے کے لیے مجموعی انعامات 70 لاکھ ریال کے رکھے گئے ہیں۔ مقابلہ جیتنے والے لڑکوں کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب ریاض میں 2 رمضان المبارک اورلڑکیوں کے لیے تقریب 3 رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔