data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ 20 یورو فائٹر ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

انقرہ میں ہونے والی خصوصی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے دور کی علامت ہے، جو نہ صرف دفاعی شعبے بلکہ ٹیکنالوجی اور صنعت میں بھی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے اور پہلے بیڑے کے یورو فائٹر طیارے 2030 تک ترکیہ کے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ ترکیہ کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حکومت قطر اور عمان سے بھی 12، 12 یورو فائٹر طیارے خریدنے پر غور کر رہی ہے تاکہ خطے میں اپنی دفاعی برتری، خصوصاً اسرائیل جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں، برقرار رکھ سکے۔

ترک حکام کے مطابق طویل المدتی منصوبے کے تحت ترکیہ مجموعی طور پر 120 جدید جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دونوں ممالک کے درمیان 40 یورو فائٹر طیاروں کی خریداری کے ابتدائی معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طیارے خریدنے یورو فائٹر

پڑھیں:

چین: خودکش ڈرونوں سے لیس خودکار طیارے کی کامیاب آزمایش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-10
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 ء میں چین کے زوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ ڈرون 100 چھوٹے لوئٹرنگ منیشنز یا خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنہیں اس کے دونوں جانب موجود لانچ پوائنٹس سے چھوڑا جا سکتا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاک ترکیہ تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا باب
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلیے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • چین: خودکش ڈرونوں سے لیس خودکار طیارے کی کامیاب آزمایش
  • پاکستان، ترکیہ کا ایوی ایشن، دفاعی مینو فیکچرنگ اورہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق: وزیر تجارت جام کمال سے ترک وفد کی ملاقات
  • پاکستان اور ترکیے کا ایوی ایشن‘ دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق
  • پاکستان کے ایف 16 طیارے: امریکا نے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاع کے تعاون کے نئے مفاہمتی معاہدے پر دستخط
  • اعلیٰ سطح ترک ایرو اسپیس و دفاعی وفد کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ
  • پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں: دفتر خارجہ
  • پاک برطانیہ ماحولیاتی تبدیلی تعاون کے منصوبے پر معاہدہ