data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-08-16

 

ڈ ھاکا(مانیٹر نگ ڈ یسک )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ بنگلا دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس اور بنگلادیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی اور دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔گزشتہ سال اگست میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے باعث تجارت اور دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورہ بنگلادیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نازم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرول حسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون میں بہتری کے حوالے سے امید ظاہر کی اور عسکری سطح پر تعلقات اور مشترکہ اقدامات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورت حال اور سیکورٹی کے چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو باہمی احترام اور خودمختار مساوات کی بنیاد پر مزید گہرا کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلہٹ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی، بنگلادیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔سناکونجو پہنچنے پر جنرل مرزا کو ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے شِکھا انیربان پر پھول چڑھائے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر سیکورٹی تعاون اور سیکورٹی دفاعی اور

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی