چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس اور بنگلادیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی اور دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔گزشتہ سال اگست میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے.

جس کے باعث تجارت اور دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورۂ بنگلادیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نازم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرول حسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون میں بہتری کے حوالے سے امید ظاہر کی اور عسکری سطح پر تعلقات اور مشترکہ اقدامات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتِ حال اور سیکیورٹی کے چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا  اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو باہمی احترام اور خودمختار مساوات کی بنیاد پر مزید گہرا کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلہٹ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی، بنگلادیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔سناکونجو پہنچنے پر جنرل مرزا کو ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا. جس کے بعد انہوں نے شِکھا انیربان پر پھول چڑھائے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بنگلادیش کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرول حسن نے راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی تھی.اس ملاقات میں دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ ایک ایسی پائیدار شراکت داری قائم کریں جو بیرونی دباؤ یا اثرات کے باوجود مضبوط اور مستحکم رہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور سیکیورٹی آئی ایس پی آر دونوں ممالک بنگلادیش کے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم