اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل ملاقات کیلئے چھ ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی۔ فہرست اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔

سلمان اکرم راجہ کی طرف سے بھجوائی گئی لسٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹر مرزا آفریدی اور ارشد ایوب کے نام شامل ہیں۔  اس کے علاوہ ریاض خان، عاصم خان اور محمد اعجاز خان کے نام شامل ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون، سیکیورٹی معاملات اور چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کا موضوع خاص طور پر زیرِ بحث آیا۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے برطانوی حکام کو ایسے افراد کے بارے میں آگاہ کیا جو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں افراتفری پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، اور ان کی حوالگی کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

مزید پڑھیں: عادل راجا کو ایک اور جھٹکا، عدالت کا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم

وزیر داخلہ نے پاکستان کے امیگریشن نظام میں حالیہ اصلاحات سے بھی برطانوی حکام کو آگاہ کیا۔

چند روز قبل اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے وزیر داخلہ کی ملاقات کے دوران بھی پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور غیرقانونی طور پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

اسی ملاقات میں محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حوالگی سے متعلق دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے تھیں، اس مؤقف کے ساتھ کہ دونوں افراد پاکستان میں اہم مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف پروپیگنڈا اور دیگر الزامات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے، تاہم فیک نیوز ہر ملک کے لیے سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews حوالگی شہزاد اکبر عادل راجا محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات‘ چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • قوم بانی کے ساتھ : سہیل آفریدی، ایک دوسرے کو بخش دیں، ملک بچائیں: اچکزئی