پی سی بی نے حیدر علی کی معطلی ختم کر دی، بی پی ایل کھیلنے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر حیدر علی کی عبوری معطلی واپس لے لی ہے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی مقابلہ جاتی کرکٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد پر خارج کردیا
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی
پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔ مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں مقدمہ بھیجنے کے لیے کافی شواہد نہیں ملے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ بی پی ایل پابندی پی سی بی حیدر علی کرکٹ مانچسٹر معطلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ بی پی ایل پابندی پی سی بی حیدر علی کرکٹ معطلی بی پی ایل حیدر علی پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
بابر اعظم اور شاہین آفریدی بی بی ایل کھیلنے آسٹریلیا پہنچ گئے
قومی کرکٹرز کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے آسٹریلیا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، سٹار کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے، اس سے پہلے شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، آسٹریلوی لیگ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی، بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے گئے ہیں۔