بی بی ایل: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آسٹریلیا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
قومی کرکٹرز کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے آسٹریلیا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، اسٹار کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔
بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے۔اس سے پہلے شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔
آسٹریلوی لیگ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بی بی ایل
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔