نوجوان ہمت کے ساتھ ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں: سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لحمرا آرٹس کونسل لاہور میں سندھ کلچرل فیسٹیول کی شاندار تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سمیت نوجواں طبقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سلیم حیدر کو وزیر ثقافت سندھ نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی سندھ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور شرکت خوش آئند اور اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری نوجوان نسل جذبہ اور ہمت کے ساتھ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیںاوریہاں بسنے والے تمام لوگ بلا تفریق ایک جان کی مانند ہیں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی بدولت قوم پر امن اور آزادانہ طور پر تہوار مناتی ہے۔ عوام کی اتنی بڑی تعداد میں سندھ کلچرل شو میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے۔انہوں نے کلچرل شو میں صوفیانہ کلام پیش کرنے والوں کو خوب داد دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔