حکومت جاپان کی دعوت پر پانچ پاکستانی طلبہ جینیسز پروگرام میں شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت جاپان کی دعوت پر یونیورسٹیز کے پانچ پاکستانی طلباء جینیسز (جاپان ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ) پروگرام میں شرکت کے لیے جاپان جائیں گے۔ یہ طلباء 16 سے 23 دسمبر تک جاپان کا دورہ کریں گے جس میں سارک ممالک کے 35 ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ اس سال کا جینیسز پروگرام "ماحولیاتی پائیداری اور ڈیزاسٹر ریزیلنس " کے موضوع پر ہے۔ جاپانی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا۔ جینیسز پروگرام جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے جو جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان باہمی مفاہمت اور احترام کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے طلباء و طالبات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کے ایجنٹ پانچ دہشتگرد جہنم واصل
سٹی42: ڈیرہ بگٹی میں بھارت کے ایجنٹ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں 5 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ بھارت کے سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے مقابلہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں چھپ کر سبوتاژ کارروائیاں کرنے میں ملوث تھے۔
اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز پورے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اس آپریشن کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری رفتار سے جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
Waseem Azmet