Jasarat News:
2026-07-24@03:34:36 GMT

ٹھیکیداری سسٹم محنت کشوں کو دبا رہا ہے، این ایل ایف

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کی قیادت میں اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے صدر اور NLFڈھرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری رمضان سمیجو، پی ایم انڈس ون اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر امید علی بھگیو جنرل سیکریٹری مرتضیٰ ملک ، پی ایم انڈس ٹو اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر عالم سمیجو جنرل سیکریٹری نیاز احمد اور دیگر عہدیداران نے ڈائریکٹر لیبر جنرل سندھ نظیر احمد سومرو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت ڈھرکی سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی زون ہے اس میں اہم صنعتی ادارے موجود ہیں لیکن محنت کشوں کو جائز اور قانونی مرعات دینے کے بجائے ٹھیکہ داری سسٹم کے ذریعے محنت کشوں کو دبایا جا رہا ہے جس سے ڈھرکی کے صنعتی امن میں بار بار روکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں یہ ہی صورتحال اینگرو فرٹیلائز کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے محنت کشوں کی جانب سے کم از کم اجرت کے قوانین پر عمل درآمد کرنے کے بجائے حیلے بہانے بنا کر محنت کشوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈھرکی کے تمام محنت کشوں نے مشترکہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے اینگرو انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر نے بھی کوئی اہم کردار ادا کرنے کے بجائے اس حساس معاملات پر کوئی سخت رد عمل ظاہر نہیں کیا جسکی وجہ سے انتظامیہ کا مزید حوصلہ پیدا ہو گیا اسکی وجہ سے محنت کشوں کو انتہائی پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینگرو فرٹیلائزر محنت کشوں کو کے صدر

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی