ٹرمپ انتظامیہ کا وائس آف امریکا کے اوور سیز دفاتر بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکا کے متعدد اوورسیز دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹرمپ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ 6 اوورسیز نیوز بیورو اور 4 مارکیٹنگ آفس بند کیے جائیں گے،ضرورت پڑی تو نشریات کنٹریکٹرز کے ذریعے جاری رکھیں گے۔ اوورسیز بیوروزمیں وی او اے پاکستان،انڈونیشیا، کینیا اور چیک ریپبلک شامل ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی، تھائی لینڈ اوربوٹسوانا میں وی او اے کے ریڈیو اسٹیشنز بھی بند ہوں گے۔ یاد رہے کہ صدرٹرمپ نے مارچ میں وائس آف امریکاکی سروسز بندکرنے کا حکم دیا تھا۔ اپریل میں امریکی فیڈرل جج نیوی او اے کی سروسز بحال کرنے کا حکم دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔