سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ۔ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ منگل کے روز ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے تھے۔ وہ 1950 ء میں ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبد اللہ بن بن فہد
پڑھیں:
برطانوی ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے ڈاکٹروں نے کرسمس سے قبل مطالبات کے حق میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک کی جائے گی۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق بر طانوی حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے میں ناکام رہی۔ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کو دور کرنے کے لیے قابل اعتبار منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اسی لیے ہڑتال کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں۔ برطانوی میڈیاکے مطابق ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو فی گھنٹہ 15 پاؤنڈ دیے جاتے ہیں جسے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔