نمل یونیورسٹی میں دھماکہ؛ سٹوڈنٹس میں بھگدڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی 42: نمل یونیورسٹی میں سلنڈر گیس لیکج سے دھماکہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بلاک میں موجود تمام طلبا کو باہر نکال دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے سلنڈر دھماکے کے باعث لگی آگ پر قابو پا لیا۔
اسلام آباد ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد طالب علموں میں بھگدڑ مچ گئی ۔دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے ۔ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ابھی تک معلومات نہیں ہو سکی کہ دھماکہ سلنڈر تھا یا بم دھماکہ تھا
لاہور ؛ شاہ پور کانجراں میں 3 کروڑ کی ڈکیتی
عینی شاہد طالب علم کا کہنا ہے کہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے بلاک میں دھماکہ ہوا۔
، ہسپتال ذرائع کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں گیس سیلنڈر دھماکے میں 22 سالہ ثناء اللہ بری طرح جھلس گیا۔نائب قاصد ثناء اللہ کا جسم 99 فیصد جل چکا ہے۔ثناء اللہ تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایل پی جی 7.39 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت 87.21 روپے بڑھ گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے کلو مہنگی کر دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔