معذورافراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ،سرداریارمحمدرند
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سبی ( آئی این پی)ر ند قبائل کے سربراہ وسینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ محنت کشن محنتی ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے معذور افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہے معذور افراد کا مذاق آڑنے کی بجائے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے وسائل میں رہ کر ضلع کچھی سمیت ملک بھر کے معذور افراد کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کیا چیف آف رند سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ معذوری کی وجہ سے کئی افراد بے بسی کی زندگی بسر کرتے ہیں مگر کئی ایسے نوجوان بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے جو اپنی معذوری کو کمزدوری نہیں سمجھتے بلکہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر سنوارتے ہیں ایسے معذور افراد کی مدد کرکے مجھے دلی خوشی بھی ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جس گھر میں بھی پیدائشی یا حادثاتی طور پر کوئی معذور فرد موجود ہو تو ایسی صورت میں معذور کی ذاتی تکلیف کے علاوہ پورے خاندان کے افراد بھی مشکل میں ہوتے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: والے معذور افراد معذور افراد کی معاشرے کا
پڑھیں:
خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے غیر قانونی استعمال اور فراڈ سے بچنے کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قابلِ سزا جرم ہے، کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہو سکتی ہے، جس کی قانونی ذمہ داری بھی سم ہولڈر پر عائد ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام صارفین اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کی باقاعدگی سے جانچ کریں تاکہ کسی بھی غیر مجاز یا غیر ضروری سم کی بروقت نشاندہی کرکے اسے بلاک کرایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے صارفین cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔اتھارٹی نے ہدایت کی کہ اگر کسی صارف کے نام پر ایسی سم رجسٹرڈ ہو جس کے بارے میں وہ لاعلم ہو یا جس کی ضرورت نہ ہو تو اسے فوری طور پر متعلقہ موبائل کمپنی سے رابطہ کرکے بند کرایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ دھوکا دہی یا غیر قانونی استعمال سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے مزید کہا کہ نئی سم ہمیشہ متعلقہ موبائل کمپنی کی مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کی جائے اور بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے دوران مکمل احتیاط برتی جائے۔ صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت اور علم کے بغیر ان کے شناختی کارڈ پر کوئی نئی سم رجسٹرڈ نہ کی جائے۔اتھارٹی نے ایک بار پھر عوام کو متنبہ کیا کہ "مفت سم" یا دیگر پرکشش پیشکشوں کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق ہرگز نہ کرائیں، کیونکہ دھوکے باز عناصر اس عمل کے ذریعے آپ کے نام پر اضافی سمز جاری کرا سکتے ہیں، جو بعد ازاں جرائم یا فراڈ میں استعمال ہو سکتی ہیں۔پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی معلومات، شناختی دستاویزات اور بائیو میٹرک ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر یا پی ٹی اے سے رابطہ کریں تاکہ محفوظ اور ذمہ دارانہ موبائل استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔