کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ فائرنگ سے حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور جاں بحق جبکہ اعجاز اور حماد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا گیا زخمیوں کو
پڑھیں:
بنوں میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد زخمی اہل کاروں سے اسلحہ چھین لیا اور گاڑی کو نذر آتش کرکے فرار ہو گئے
بنوں کے علاقے میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
قبل ازیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔