واشنگٹن حملہ سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطرے کا ثبوت ہے: دفتر خارجہ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پاکستان نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطرے کا ثبوت قرار دے دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مزمت کرتا ہے، واقعہ میں مبینہ طور پر افغان شہری ملوث تھا، مقتول گارڈز کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، پاکستان کی ہمدردی متاثرہ خاندانوں اور امریکا کے ساتھ ہے، یہ حملہ امریکی سرزمین پر دہشتگردی کی ایک گھناؤنا سازش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے، واشنگٹن حملہ سر اٹھانے والی دہشتگردی کے خطرے کا ثبوت ہے، دہشت گردی کے سنگین مسئلے پر عالمی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ واشنگٹن حملہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ ابھرنے کی تشویشناک علامت ہے، پاکستان بین الاقوامی برادری سے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششیں دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔