Jasarat News:
2026-07-23@23:28:40 GMT

کوٹری، ادارہ ترقیات بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹری(جسارت نیوز)ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران کی اقرباپروری اور بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا،ادارہ مالی بدعنوانی کے سبب بحران کا شکار،ملازمین تنخواہ سے محروم،گروپ انشورنس اور جی پی فنڈز کے اکائونٹ بھی خالی ہونے کا انکشاف،سسٹم نے 19گریڈ کے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی اور فنانس شبیر سومرو کو عہدہ سے ہٹا دیا،ادارے میں اہم عہدوں پر کلرک قابض، ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو میں گزشتہ کئی دہائیوں سے مالی بحران ختم نہ ہوسکا ہے۔ڈائریکٹر جنرل علی گل سنجرانی 19 گریڈ کے ہوتے ہوئے 20ویں گریڈ کے عہدہ پر براجمان ہیں جنہوں نے اپنے پی ایس راجا خان کو ڈی ڈی او کے اختیارات اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے جس کی منشا کے بغیر ادارہ میں کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ہے۔ادارہ ترقیات سہون میں اقرباپروری اور بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے ڈی جی نے منظور نظر کلرکوں کو مبینہ رشوت کے عوض اہم عہدوں پر فائز کردیا ہے۔ذرائع کے طابق مدثر ہنگوجو کلرک کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان، امجد سیال اکاؤنٹ کلرک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان،صبا ابڑو کمپیوٹر آپریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان (ایم اینڈ ای)،مظفر کھرل اسسٹنٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان لگا دیا ہے جبکہ یہ سب پوسٹ انجینئرز کی ہیں جس پر نان ٹیکنیکل جونیئرز کا تقرر کردیا ہے دوسری جانب سینئر افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے بجائے انکو گھر بیٹھا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کا کہنا نہ ماننے اور فرمائش پوری نہ کرنے پر 19ویں گریڈ کے سینئر افسر پی اینڈ ڈی سی اور فنانس ڈائریکٹر شبیر سومرو کو عہدے سے ہٹا کر ان کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر تعینات کردیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ادارہ میں مالی بحران کے سبب ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل بنتا جارہا ہے اس ضمن میں شہباز ورکرز یونین کے رہنما منظور بلیدی کا کہنا ہے کہ گوسٹ ملازمین اور بدعنوان افسران نے ادارہ کو تباہ حال بنا دیا ہے گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں روک رکھی ہیں کبھی ایک ماہ کی تنخواہ ملتی تو کبھی تین ماہ نہیں ملتی ادارہ پر ملازمین کی تنخواہوں کے کروڑوں روپے واجبات ہوچکے ہیں ادارہ میں مالی بحران کا یہ حال ہے کہ گروپ انشورنس اور جی پی فنڈ اکاؤنٹ خالی ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہ سے وہ رقم کاٹی جاتی ہے انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں کرپشن اور رشوت کے عوض تقرریاں بند نہ ہوئی تو بھر پور تحریک چلائی جائے گی۔اس سلسلے میں جب ڈی جی علی گل سنجرانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال موصول نہیں کی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان ادارہ ترقیات دیا ہے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن