آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026:پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنےآگئی۔
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کا شیڈول فائنل کرلیا گیا، ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا پندرہ فروری کو کولمبو میں ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی جب کہ فائنل احمد آباد میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے پاکستان فائنل میں پہنچا تو فائنل کولمبو میں ہوگا، ایونٹ کا شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔
جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔