اجتماع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے تین روزہ تاریخی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے شرکاکو خوش آمدید کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔جماعت اسلامی جلد ملک میں ایسا انقلاب برپا کرے گی جو حقیقی معنوں میں عوام کی تقدیر بدل دے گا۔ موجودہ طبقہ اشرافیہ کی سیاست نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی، بدعنوانی اور کرپشن کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے جبکہ حکمران اپنی ترجیحات بدلنے کے لئے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف عوام کے اندر نئی امید اور نیا شعور پیدا کر رہی ہے۔ لاہور میں ہونے والا اجتماع عام صرف ایک جلسہ نہیں، بلکہ ملک گیر اصلاحاتی تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا۔ یہاں لاکھوں مرد، خواتین، نوجوان اور بچے شریک ہوں گے جو یہ ثابت کریں گے کہ قوم اب تبدیلی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو نظریاتی بنیادوں، ایماندار قیادت، شفاف کردار اور خدمت کے عملی نمونے کے ساتھ میدان میں ہے۔ اس اجتماع کا مقصد صرف نعرے بازی نہیں بلکہ ایک منظم اور پْرامن طریقے سے قوم کو وہ قیادت فراہم کرنا ہے جس کی بنیاد دیانت، صلاحیت اور خدمت ہو۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ہر طبقے کے لئے آواز اٹھا رہی ہے۔ چاہے مزدور ہو یا کسان، نوجوان ہو یا تاجر، خواتین ہوں یا معمارانِ وطن، جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اجتماع عام میں ملک کی موجودہ صورتحال، اسلامی فلاحی ریاست کا نقشہ، معاشی استحکام، عدالتی اصلاحات، تعلیم و صحت کا بہتر نظام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے عملی اقدامات کا روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔آخر میں محمد جاوید قصوری نے کہا کہ آنے والے تین روز پاکستان میں مثبت سیاسی بیداری کے لئے تاریخی ثابت ہوں گے، اور ان شاء اللہ جماعت اسلامی وہ حقیقی قیادت فراہم کرے گی جس کی اس قوم کو سالہا سال سے ضرورت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لئے
پڑھیں:
اجتماع عام کے تشہیری بینرز اور بورڈ اتارنا قابل مذمت ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے پی ایچ اے کی طرف سے اجتماع عام کے تشہیری بینرز اوربورڈاتارنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف سارا شہرمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے سرکاری امیدواروںکے پوسٹرز ، بینرز سے بھرا پڑا ہے جوکہ ویسے بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریحاًـ ورزی ہے لیکن انتظامیہ نے اس پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔بیوروکریسی شاہ سے شاہ کی وفاداری میں اپنے اصل فرائض بھول گئی ہے۔انتظامیہ باز نہ آئی تو جماعت اسلامی کے کارکن اپنے بینرزکی حفاظت کیلئے خود میدان میں نکلیں گے اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دارانتظامیہ ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پرامن سیاسی و سماجی سرگرمیوں کی ترویج ہر جماعت اور ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے، جس میں رکاوٹ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔جماعت اسلامی ایک منظم، پرامن اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے جس کے جلسے، اجتماعات اور دعوتی سرگرمیاں دستورِ پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جاتی ہیں۔جماعت اسلامی اپنی پرامن جدوجہد، دعوتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو ہر حال میں جاری رکھے گی۔