اجتماع عام کے تشہیری بینرز اور بورڈ اتارنا قابل مذمت ہے
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے پی ایچ اے کی طرف سے اجتماع عام کے تشہیری بینرز اوربورڈاتارنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف سارا شہرمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے سرکاری امیدواروںکے پوسٹرز ، بینرز سے بھرا پڑا ہے جوکہ ویسے بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریحاًـ ورزی ہے لیکن انتظامیہ نے اس پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔بیوروکریسی شاہ سے شاہ کی وفاداری میں اپنے اصل فرائض بھول گئی ہے۔انتظامیہ باز نہ آئی تو جماعت اسلامی کے کارکن اپنے بینرزکی حفاظت کیلئے خود میدان میں نکلیں گے اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دارانتظامیہ ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پرامن سیاسی و سماجی سرگرمیوں کی ترویج ہر جماعت اور ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے، جس میں رکاوٹ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔جماعت اسلامی ایک منظم، پرامن اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے جس کے جلسے، اجتماعات اور دعوتی سرگرمیاں دستورِ پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جاتی ہیں۔جماعت اسلامی اپنی پرامن جدوجہد، دعوتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو ہر حال میں جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج سہ پہر 2بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا ، امیر ڈاکٹر نورالحق قافلے کی قیادت کریں گے ،قافلے میں خواتین کی بڑی تعدا د بھی شریک ہوگی ۔ناظم سفر و اجتماع عام نور النویز نیتمام شرکاکو وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کے اصولوں اور ہمسفر ساتھیوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔