اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ میڈیا رائٹس کی پہلی نیلامی شاندار کامیابی سے مکمل کر لی جو بلدیاتی سطح پر آمدنی میں اضافے اور شہری ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے ایک نیا قومی معیار قائم کرتی ہے۔نصف روزہ نیلامی میں 9اہم اشتہاری مقامات کے لیے بولیاں لگائی گئیں جس سے سالانہ کرائے کی مد میں 148 ملین روپے کی ریکارڈ رقم حاصل ہوئی جس میں ہر سال 10 فیصد اضافہ شامل ہوگا۔
صرف اس ایک نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی ایم سی آئی کی مالی سال 2024-25 کے لیے تمام ذرائع سے متوقع مجموعی آمدنی 138 ملین روپے سے بھی زیادہ ہے۔ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ رائٹس کی اس نیلامی میں شاہین چوک انڈر پاس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سمیت کئی نمایاں مقامات شامل ہیں، جس میں ملک بھر کی 17 سرکردہ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے حصہ لیا جبکہ ہر مقام کے لیے بولیاں لاہور کی قائم شدہ مارکیٹس بشمول پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی اوسط کرایہ جاتی قدروں سے بھی بڑھ گئیں۔
ایم سی آئی کی چیف آفیسر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ یہ نیلامی اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی اقتصادی صلاحیت اور ایک سمارٹ، پائیدار شہری مستقبل کی جانب جرات مندانہ قدم ہے۔ حاصل ہونے والی ریکارڈ آمدنی شہری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جس سے اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر شہری ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے گا۔ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ میڈیا کی طرف یہ منتقلی اسلام آباد کے لیے ایک اہم اقتصادی تبدیلی ہے۔
مالی فوائد کے ساتھ ساتھ یہ اقدام شہری اور ماحولیاتی سطح پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سماجی آگاہی، ایمرجنسی اپیلز اور دیگر عوامی معلومات فوری طور پر شہریوں تک پہنچائی جا سکیں گی۔ مزید برآں اس قلیل مدتی فزیکل اشتہارات کی تیاری اور تلفی سے پیدا ہونے والا پلاسٹک ویسٹ اور ماحولیاتی آلودگی بھی نمایاں حد تک کم ہو جائے گی۔
ایم سی آئی اس کامیاب نیلامی کو شہر کے اثاثوں کی جدید کاری، نان ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ماحولیاتی پائیداری کے فروغ کی حکمتِ عملی کا اہم سنگ میل قرار دیتی ہے۔ ادارہ مستقبل میں بھی ایسے جدید حل اپنانے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایم سی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا ڈیجیٹل سفر تیز، سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل کی جانب سفر ایک نئے اور اہم سنگِ میل کو چھو رہا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو عالمی ڈیجیٹل نقشے سے مضبوطی سے جوڑنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ٹرانس ورلڈ کی جانب سے پاکستان کے ساحلوں پر ایک اور انتہائی اہم سب میرین کیبل بچھانے کا عمل تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ SEA-ME-WE 6 (سی می وی 6) نامی یہ جدید ترین کیبل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
تازہ ترین پیش رفت کے مطابق یہ کیبل ہاکس بے کے ساحل پر کامیابی سے پہنچ گئی ہے، جو ملک کی انٹرنیٹ کمونیکیشن کے لیے ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
سی می وی 6 کا شمار دنیا کی سب سے طویل اور جدید ترین سب میرین کیبلز میں ہوتا ہے۔ 21,700 کلومیٹر طویل یہ نظام ’ساؤتھ ایسٹ ایشیا ۔میڈل ایسٹ ۔ویسٹرن یورپ‘‘ کے اہم خطوں کو ایک ہی ڈیجیٹل شاہراہ میں تبدیل کرتا ہے۔
سنگاپور سے سفر شروع کرکے یہ کیبل فرانس تک پہنچتی ہے اور اس کا ایک اہم پوائنٹ کراچی ہے، جس سے پاکستان براہِ راست اس عالمی ڈیٹا نیٹ ورک کا حصہ بن رہا ہے۔ اس نئے نظام سے دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ پاکستان کی براہِ راست اور تیز رفتار رابطہ کاری یقینی ہوگی، جو مستقبل قریب میں ڈیجیٹل معیشت کی رفتار کو دوگنا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانس ورلڈ اس سے قبل بھی پاکستان میں 3 سب میرین کیبلز لا چکا ہے، جن میں پہلی 2005 میں، دوسری 2015 میں اور تیسری 2024 میں پاکستان کے ساحل تک پہنچی تھی۔ سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چوتھی سب میرین کیبل ہے، جو ایک منظم بین الاقوامی اشتراک کی بہترین مثال ہے۔
یہ بڑا منصوبہ دنیا کی 16 بڑی عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کے اشتراک سے مکمل ہورہا ہے، جو اس کی تکنیکی مضبوطی اور مالیاتی صلاحیت دونوں کی ضمانت ہے۔
اس نئی کیبل کے آنے سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ، ڈیٹا کی صلاحیت اور عالمی رابطوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیٹا کے بڑھتے استعمال، کلاؤڈ سروسز، ای کامرس، ایجوکیشن ٹیکنالوجی اور آن لائن بزنس کے پھیلاؤ نے انٹرنیٹ کی رفتار کو ممالک کی ترقی کا بنیادی پیمانہ بنا دیا ہے۔ ایسے میں سی می وی 6 کا پاکستان کے ساحل تک پہنچنا ایک ایسا سنگ میل ہے جو نہ صرف ملکی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا بلکہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔