Jasarat News:
2025-11-22@12:36:38 GMT

پاکستان کا ڈیجیٹل سفر تیز، سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل کی جانب سفر ایک نئے اور اہم سنگِ میل کو چھو رہا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو عالمی ڈیجیٹل نقشے سے مضبوطی سے جوڑنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ٹرانس ورلڈ کی جانب سے پاکستان کے ساحلوں پر ایک اور انتہائی اہم سب میرین کیبل بچھانے کا عمل تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ SEA-ME-WE 6 (سی می وی 6) نامی یہ جدید ترین کیبل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین پیش رفت کے مطابق یہ کیبل ہاکس بے کے ساحل پر کامیابی سے پہنچ گئی ہے، جو ملک کی انٹرنیٹ کمونیکیشن کے لیے ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

سی می وی 6 کا شمار دنیا کی سب سے طویل اور جدید ترین سب میرین کیبلز میں ہوتا ہے۔ 21,700 کلومیٹر طویل یہ نظام ’ساؤتھ ایسٹ ایشیا ۔میڈل ایسٹ ۔ویسٹرن یورپ‘‘ کے اہم خطوں کو ایک ہی ڈیجیٹل شاہراہ میں تبدیل کرتا ہے۔

سنگاپور سے سفر شروع کرکے یہ کیبل فرانس تک پہنچتی ہے اور اس کا ایک اہم پوائنٹ کراچی ہے، جس سے پاکستان براہِ راست اس عالمی ڈیٹا نیٹ ورک کا حصہ بن رہا ہے۔ اس نئے نظام سے دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ پاکستان کی براہِ راست اور تیز رفتار رابطہ کاری یقینی ہوگی، جو مستقبل قریب میں ڈیجیٹل معیشت کی رفتار کو دوگنا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانس ورلڈ اس سے قبل بھی پاکستان میں 3 سب میرین کیبلز لا چکا ہے، جن میں پہلی 2005 میں، دوسری 2015 میں اور تیسری 2024 میں پاکستان کے ساحل تک پہنچی تھی۔ سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چوتھی سب میرین کیبل ہے، جو ایک منظم بین الاقوامی اشتراک کی بہترین مثال ہے۔

یہ بڑا منصوبہ دنیا کی 16 بڑی عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کے اشتراک سے مکمل ہورہا ہے، جو اس کی تکنیکی مضبوطی اور مالیاتی صلاحیت دونوں کی ضمانت ہے۔

اس نئی کیبل کے آنے سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ، ڈیٹا کی صلاحیت اور عالمی رابطوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیٹا کے بڑھتے استعمال، کلاؤڈ سروسز، ای کامرس، ایجوکیشن ٹیکنالوجی اور آن لائن بزنس کے پھیلاؤ نے انٹرنیٹ کی رفتار کو ممالک کی ترقی کا بنیادی پیمانہ بنا دیا ہے۔ ایسے میں سی می وی 6 کا پاکستان کے ساحل تک پہنچنا ایک ایسا سنگ میل ہے جو نہ صرف ملکی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا بلکہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سب میرین کیبل پاکستان کے سی می وی 6 رہا ہے

پڑھیں:

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! شہری عدالت پہنچ گیا

کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری نے درخواست دائر کر دی۔شہری فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے.جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر اور سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے راج کے خلاف موقف اختیار کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو لائسنس کے لیے طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاہور میں پنجاب حکومت کے نافذ کردہ جدید نظام کی طرح کراچی میں بھی لائسنس کے نظام میں بہتری اور جدت لائی جائے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے. تاکہ شہریوں کو آسانی اور شفافیت فراہم ہو۔درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز، ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی۔
  • پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتری کیلئے ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی
  • جماعت اسلامی کی بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف پٹیشن، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی
  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! شہری عدالت پہنچ گیا
  • کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟ اقوام متحدہ کی پیشگوئی
  • اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری  کے باعث پاکستان کا ڈیجیٹل سفر نئی بلندیوں پر
  • پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن
  • نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے آلات پاکستان پہنچ گئے