مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کے ریکارڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نشانے پر آگیا۔
پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
اب یہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام منتقل ہونے والا ہے۔
2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسٹارک 14 سالہ کیریئر کے دوران 101 ٹیسٹ میچز میں 412 شکار کر چکے ہیں۔
انہیں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ اعزاز 4 دسمبر سے شیڈول دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے اس فہرست میں مچل اسٹارک کے علاوہ تمام کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مچل اسٹارک فاسٹ بولر
پڑھیں:
سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ سہیل آفریدی کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی سے سیاسی رہنمائی لینا چاہتے ہیں،سزا کاٹنے والے سے سیاسی رہنمائی جیل رولز کے خلاف ہے،ان کاکہناتھا کہ امن وامان کے بجائے خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح ایک غیرقانونی بیانیہ ہے۔
مزید :