چین کا ٹریلین یوآن کھپت کا نیا ہدف دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل نے ایک نیوز بریفنگ میں “صارفی مصنوعات کی طلب اور رسد میں ہم آہنگی اور کھپت کو مزید فروغ دینے سے متعلق عملی منصوبے” کی تفصیلی وضاحت کی ۔ بین الاقوامی مبصرین کا خیال ہے کہ عالمی معاشی نمو کی سست روی کے پس منظر میں ، کھپت کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے بعد جاری کردہ یہ پالیسی دستاویز تمام فریقوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع لائے گی۔ منصوبے میں دو اہم ترقیاتی اہداف پیش کئے گئے ہیں ۔ 2027 تک، ٹریلین یوآن والی کھپت کےتین شعبے اورکھرب یوآن والی کھپت کےدس ہاٹ سپاٹ تشکیل دیے جائیں گے۔ 2030 تک، سپلائی اور کھپت کے درمیان عمدہ تعامل اور باہمی فروغ پر مبنی ایک اعلیٰ معیار کی ترقی کا نمونہ بنیادی طور پر تشکیل پائے گا، اور اقتصادی ترقی میں کھپت کی شراکت کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف منڈی کے طور پر، چین کی جانب سے پیش کردہ نئے کھپت کے اہداف بلاشبہ دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔ چین کی وسیع مارکیٹ کی توسیع دنیا کے لیے جیت جیت کے مزید مواقع پیدا کرے گی۔ جیسا کہ چین اپنے کھلے پن کو بڑھا رہا ہے اور اپنی صارفی منڈی کو بہتر بنا رہا ہے۔

اس کے نتیجے میں مزید اعلیٰ معیار کی غیر ملکی اشیا اور خدمات چین میں داخل ہوں گی، اور چینی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ عالمی صارفی منڈی کی بحالی میں بھی جان ڈالے گا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اختراع ، کھپت کے فروغ کی ایک اہم قوت ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی تک، چین میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 515 ملین تک پہنچ گئی ہے، اور نئی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات تیزی سے سامنے آ رہی ہیں۔ اس تناظر میں مذکورہ عملی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز اور نئے ماڈلز کی جدت اور اطلاق کو تیز کیا جانا چاہیئے ، اور یہ تمام کمپنیوں خصوصاً غیر ملکی کمپنیوں کے لیے جدت کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کے سفارتی نظریے کا مطالعہ” 2025 ایڈیشن کی اشاعت اگلی خبرامریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں، صدر ٹرمپ سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات سے انکار کر دیا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دنیا کے لیے

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
  • دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث