ایس آئی ایف سی کی مدد سے بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے کی حکمتِ عملی تیار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر معاونت سے پاکستان نے بلیو اکانومی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔
وزارتِ بحری امور کاMaritime @100پروگرام 2047 تک پاکستان کو علاقائی سطح پر بلیو اکانومی کا مضبوط مرکز بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے 100 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت آئندہ تین برسوں میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بیڑے میں 15 نئے جہاز شامل کیے جائیں گے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اسی طرح پورٹ قاسم میں ملک کے پہلے گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈSea to Steelکے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اس اقدام سے ماحول دوست جہاز سازی اور ری سائیکلنگ صنعت کو فروغ ملے گا۔
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کی لاگت سے جدیدکاری پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد حفاظتی اور عالمی معیار کے صنعتی ضوابط کو مزید بہتر بنانا ہے۔
دوسری جانب نیشنل فشریز پالیسی 2025–2035 کے تحت برآمدات میں اضافے، ڈیپ سی فشنگ کے فروغ اور جدید ماہی گیری سہولتوں کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سپورٹ سے بلیو اکانومی کے یہ منصوبے نہ صرف روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ ملکی معاشی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلیو اکانومی
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔