ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن منصوبے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی تجویز پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک بیان میں زیلنسکی نے واضح کیا کہ امن منصوبے میں موجود چند اختلافی نکات پر امریکا اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ مزید بات چیت کی جائے گی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں ری ایشورنس فورس کی تعیناتی کے لیے ایک واضح فریم ورک تیار کریں۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپ کو اس وقت تک یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے جب تک ماسکو جنگ کے خاتمے کی حقیقی خواہش ظاہر نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔
دوسری جانب روس نے بھی جنگ بندی کے لیے امریکی امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ صدر پیوٹن پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر یوکرین نے معاہدے کو مسترد کیا تو روس مزید علاقوں پر قبضہ کرسکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے حوالے سے اب صرف چند اختلافی نکات باقی رہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم اب اس جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے جانے والے امن معاہدے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 9 ماہ میں 8 جنگیں رُکوائیں اور اب ایک اور جنگ رُکوانے پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے حوالے سے اب صرف چند اختلافی نکات باقی رہ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بھی امن معاہدے سے متعلق غیر معمولی پیش رفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ کچھ نازک نکات پر مزید بات چیت درکار ہوگی۔ چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر مذاکرات کیے، جس کے بعد دونوں ممالک نے نئے فریم ورک پر کام کرنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنےکے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔