Islam Times:
2025-11-26@01:00:12 GMT

روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے حوالے سے اب صرف چند اختلافی نکات باقی رہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم اب اس جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے جانے والے امن معاہدے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 9 ماہ میں 8 جنگیں رُکوائیں اور اب ایک اور جنگ رُکوانے پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے حوالے سے اب صرف چند اختلافی نکات باقی رہ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بھی امن معاہدے سے متعلق غیر معمولی پیش رفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ کچھ نازک نکات پر مزید بات چیت درکار ہوگی۔ چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر مذاکرات کیے، جس کے بعد دونوں ممالک نے نئے فریم ورک پر کام کرنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنےکے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر نے کہا کہ گئے ہیں

پڑھیں:

امریکا اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی فارمولے پر پیش رفت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنیوا:امریکا اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جنیوا میں یوکرین میں جاری جنگ کے حل کے لیے نئے مجوزہ امن پلان پر اہم بات چیت کی جو کئی یورپی دارالحکومتوں کی گہری نظر میں ہے،  مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 28 نکاتی امن منصوبہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جس پر کیف اور اس کے اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں جبکہ یوکرینی ٹیم کی سربراہی چیف آف اسٹاف آندرے یرماک کر رہے ہیں، امریکی آرمی سیکریٹری ڈینیئل ڈرسکول بھی وفد کا حصہ ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ دونوں فریق  جنگ کے خاتمے کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں، سفارت کاری دوبارہ متحرک ہوئی ہے اور یہ مثبت پیش رفت ہے،تمام فریق تعمیری کردار ادا کریں اور آج کی بات چیت کے مثبت نتائج نکلیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر شی جن پنگ، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ
  • چینی صدر ژی جن پنگ کا امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ
  • یوکرینی سرحدوں کی جبری تبدیلی منظور نہیں‘یورپ کا ٹرمپ کو جواب
  • ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈ لائن
  • امریکا اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی فارمولے پر پیش رفت
  • ٹیرف و سرمایہ کاری کے ذریعے دیگر ممالک سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں، ٹرمپ
  • ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے دیگر ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس ٹرمپ امن منصوبے سے متفق‘ رکاوٹ یوکرین ہے‘ صدر پیوٹن